تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متحدہ کے سید رضا حیدر اور ان کے محافظ کا لال قلعہ میں سوئم

جنگ نیوز -
کراچی…گزشتہ دنوں کراچی میں شہید ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی سید رضا حیدر اور ان کے محافظ محمد خالد خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتح خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں سید رضا حیدر اور محمد خالد خان کے سوئم کے موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی سمیت ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیو ایم کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید رضا حیدر کے بیٹے اور اہل خانہ بھی شریک تھے۔ اجتماعی دعا میں شرکا نے اس بات کا اعائدہ کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ شرکا نے سندھ میں قائم امن اور خیبر پختونخواہ، پنجاب اور بلوچستان میں سیلاب زدگان اور متاثرین کی جلد بحالی کے لئے بھی دعاکی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.