تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں فوج کو بلانا خارج از امکان نہیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی حالات اب برداشت سے باہر ہوچکے ہیں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگااور اگر ضرورت پڑی تو فوج بھی طلب کرسکتے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک دوروزہ نے ان خیالات کا اظہار کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک بھی کراچی پہنچے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات آ ج نہیں بگڑے سالہاسال پرانا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اسلحہ ڈپو بن چکا ہے لیکن یہ موجودہ دورحکومت میں نہیں بنا پہلے بھی یہاں یہی سب ہوتا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج جو حکمت عملی ترتیب دی جائے گی کراچی کے لوگ حالات بدلتے دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ فوج حکومت کا حصہ ہے اور ضرورت پڑی تو اسے بھی بلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھیکراچی پہنچ رہے ہیں اور کراچی میں مستقل امن کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم کراچی کے شہریوں کے امن کو کسی طرح خراب نہیں ہونے دیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کو خبردار کرتاہوں کہ کراچی میں دہشت کردی بند کردیں چاہے ان انکا کا تعلق کسی سے بھی ہو ، وہ لینڈمافیاہوں ،کرائے کے قاتل ہوں ،طالبان یا ڈرگ مافیا اپنا دھندا بند کریں ورنہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ جو بھی کراچی میں کارروائی کررہا ہے یا کروا رہا ہے وہ ملک کے حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.