5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب میں گھرے افراد کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں،شہباز شریف
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب میں گھرے افراد کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں اورانکے زخموں پر مرہم رکھنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔یہ بات انہوں نے ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں ریلیف کیمپوں کے دورے کے موقعے پر کہی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف مظفرگڑھ کے علاقے چوک سرور شہید گئے جہاں انہیں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کو اس مشکل سے نکالنا سول اداروں اور پاک فوج کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو سیلاب میں بے گھر ہونیوالے افراد کے لیے کھولنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے لیے10نئی ایمبولینسز ایک دوروز میں پہنچ جائیں گی ۔ وزیر اعلیٰ خراب موسم کے باعث کوٹ مٹھن نہ پہنچ سکے،انکا ہیلی کاپٹر آدھا راستہ طے کرکے واپس مظفر گڑھ اتر گیا۔