تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں دہشتگردوں کودیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا،رحمان ملک

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کی صورت حال کے پیش نظر دہشت گردوں کودیکھتے ہی موقع پر گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت خطر ناک صورت حال سے دوچار ہے اور دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے متحدہ قومی مومنٹ کے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر کے بیٹے کو نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر شہری کی جان کو اتنا ہی اہم سمجھتے ہیں جتنی کسی بڑی شخصیت کو۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.