تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو نہیں کی جا سکتی،بابر اعوان کا سینیٹ میں بیان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر بابر اعوان نے سینیٹ کو بتایاہے کہ18ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں مقدمات زیر سماعت ہیں جس کی وجہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو نہیں کی جا سکتی، جبکہ حزب اختلاف کے سینیٹرزکادعویٰ ہے کہ اس وجہ سے ضمنی انتخابات غیرآئینی ہیں۔ سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران بابراعوان نے بتایاکہ اٹھارویں ترمیم کے مقدمات کے لئے حکومت کے چودہ وکلا کوایک کروڑ85 لاکھ روپے فیس کی مد میں اداکئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ ووٹرلسٹیں کمپیوٹرائزڈکرنے کاکام دسمبرتک مکمل کرلیاجائے گا۔ سینیٹر حافظ رشید اور ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے18 ویں ترمیم پر کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو نہ کرنے کی وجہ سے ضمنی الیکشن غیر آئینی ہیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.