5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سندھ کی مخلوط حکومت کراچی کے حالات کی خرابی میں ملوث ہیں،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتیں کراچی کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایم پی اے رضا حیدر سمیت دیگرافراد کی ٹارگٹ کلنگ کھلی دہشت گردی ہے،اور سازش کے تحت وہاں لسانی فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے،لیاقت بلوچ نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی اہل کار کراچی کے عوام کو تحفظ دینے کی بجائے دہشت گردوں کی حفاظت کر رہے ہیں،جبکہ پیپلز پارٹی، اے این پی اورایم کیوایم امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔