5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جناح بیراج ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر راجہ پر ویز اشرف کو بریفنگ
جنگ نیوز -
میانوالی… جناح بیراج کیساتھ زیرتعمیرہائیڈرو پاور پراجیکٹ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور پہلے یونٹ سے بجلی پیداوار کا منصوبہ تین ماہ تاخیر کاشکارہوگیاہے۔ یہ بات واپڈا حکام کی طرف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی راجاپرویز اشرف کو جناح بیراج کے دورے کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتائی گئی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس پن بجلی گھر کی کل پیداواری صلاحیت96 میگاواٹ ہوگی اور یہاں بارہ، بارہ میگاواٹ کے آٹھ یونٹ نصب ہونا ہیں، پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار18 ستمبر کو ہونا تھی تاہم سیلاب سے متاثر ہونے کے باعث اب اس سے بجلی کی پیداوار میں تین ماہ کی تاخیرہوگی ۔وزیر پانی و بجلی نے چیئرمین واپڈا شکیل درانی کیساتھ سیلاب سے متاثرہ تونسہ بیراج کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ بروقت اقدامات کے باعث جناح بیراج کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا لیا گیاہے۔