تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاک فوج نے سیلاب سے متاثر 75 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

جنگ نیوز -
راولپنڈی…آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے اور اب تک75 ہزار پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور سے60 اضافی کشتیاں ملتان اور سکھر کیلئے بجھوا دی گئی ہیں ،صوبہ خیبر پختون خوا میں لوگوں کو نکالنے اور خوراک کی تقسیم میں18 ہیلی کاپٹر مصروف ہیں ، کالام سے3 ہزار سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئر زدریائے سوات پر عارضی پل تعمیر کرنے میں مصروف ہیں اور ناقابل رسائی علاقوں میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچائی جا رہی ہے ،صوبہ سندھ کے علاقوں گدو، کشمور ، سکھر ، گھوٹکی اور قدیر پور سے25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.