تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شاہ محمود قریشی کی افغان نائب صدر کریم خلیلی سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے دورے پر آئے افغان نائب صدر کریم خلیلی سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے افغان نائب صدر کو افغانستان کے مستقبل کے بارے میں کابل کانفرنس میں طے کئے گئے روڈمیپ کی حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مستحکم، خوشحال اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغان مسئلے کا حل افغان قیادت کے ذریعے ہونا چاہیے۔ افغان نائب صدر نے پاکستان میں سیلاب کے ہاتھوں اموات اور املاک کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور افغان حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دلایا۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.