5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صدر زرداری کل جمعہ کو برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے
جنگ نیوز -
لندن…صدر آصف علی زرداری جمعہ کو برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے باضابطہ ملاقات کریں گے ،جبکہ اس سے پہلے آج وہ اپنے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کریں گے۔لندن میں10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں استحکام ،جمہوریت اور خوشحالی میں تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورت حال ،دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے ،افغانستان اور دوطرفہ تجارت کے امور پر بات چیت ہوگی۔ صدر آصف زرداری برطانوی وزیر تعلیم اور داخلہ سے بھی ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ ٹوری پارٹی کے دو نو منتخب ارکان ساجد جاوید اور رحمان چشتی سے بھی ملیں گے ،تاہم لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد ارکان نے صدر سے ملاقات سے انکار کردیا ہے ۔دوسری جانب برطانوی حکمراں جماعت نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے بارے میں بیان میں کسی قسم کی نرمی نہیں آئیگی۔کنزر ویٹو پارٹی کی چیئر پرسن سعیدہ وارثی نے ایک اخبار میں لکھے اپنے آرٹیکل میں اپنے وزیر اعظم کے پاکستان مخالف بیان کا دفاع کیا ہے ۔