5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فیڈل کاسترو چار سال بعد کیوبن نیشنل اسمبلی سے خطاب کریں گے
جنگ نیوز -
ہوانا…کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو چار سال بعد پہلی بار متوقع طور پر کیوبا کی نیشنل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔کیوبا کے ریاستی ذرائع ابلاغ کے مطابق83سالہ فیڈل کاسترو نے عالمی امور پر بحث ومباحثے کے لیے ہفتے کو اسمبلی کے خاص اجلاس کی درخواست کی تھی۔اس خاص اجلاس میں فیڈل کاسترو عالمی سطح پر درپیش مسائل اور صورتحال کے ساتھ ساتھ امریکہ،اسرائیل اور ایران کی متوقع ایٹمی جنگ کے بارے میں بھی خبردار کریں گے۔واضح رہے کہ کیوبا کے طاقتور ترین سربراہ فیڈل کاسترو نے علالت کے باعث2006میں ملک کی باگ ڈوراپنے79سالہ بھائی راؤل کاسترو کے سپرد کردی تھی تاہم اب تیزی سے صحت مندی کی جانب گامزن فیڈل کاسترو ایک بار پھر ملک کی اہم سیاسی شخصیت کے روپ میں سامنے آرہے ہیں۔