تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغان صوبے ننگرہار میں نیٹو فوج نے12شہری ہلاک کر دیئے

جنگ نیوز -
کابل…افغان صوبے ننگرہار میں نیٹو فوج کے آپریشن کے دوران12 شہری جاں بحق ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق گزشتہ رات ہونیوالے آپریشن کے دوران صوبہ ننگرہار کے نکرخیل گاؤں میں ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 12 شہری ہلاک ہوگئے۔ ہاشم خیل گاؤں میں بھی کچھ مکانات پر حملے کئے گئے جن میں14 افراد ہلاک ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں عام شہری شامل تھے۔ صدر حامد کرزئی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.