تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صومالی شدت پسند میں شمولیت کے خواہشمند14 امریکی شہری گرفتار

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صومالی شدت پسند گروپ الشہاب میں شمولیت کے خواہشمند14 امریکی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔امریکی میڈیا نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے12 کا تعلق منیسوٹا، ایک کا الاباما اور ایک کا کیلی فورنیا سے ہے۔ ان افراد میں کچھ پر الشہاب کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا کے مطابق، ان میں سے ایک امریکی شہری الشہاب میں شمولیت کے لیے صومالیہ جانا چاہتا تھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.