تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان اسٹیل:ڈیلرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے پر اتفاق

جنگ نیوز -
کراچی…راجہ کامران…پاکستان اسٹیل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو امتیاز لودھی اور کی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر اللہ خان سے ملاقات میں ڈیلرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔پاکستان اسٹیل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو امتیاز لودھی نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ظفر اللہ خان سے ملاقات میں باہمی اعتماد کو بڑھایا گیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاکستان اسٹیل اور ایف آئی اے مشترکہ رپورٹ پیش کریں گے، سپریم کورٹ میں آئندہ پیش ہونے والی رپورٹ میں پاکستان اسٹیل کا موقف بھی شامل کیا جائے گا، ڈیلرز کے خلاف کاروائی کے بارے میں امتیاز لودھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو ڈیلرز سے کوئی رقم وصول نہیں کرنا ہے، اور ڈیلرز نے پاکستان اسٹیل کی مقرر کردہ قیمت پر مصنوعات کی خریداری کی ہے،اس وضاحت پر ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیل کے کنزیومر اور ٹریڈر ڈیلرز کے خلاف درج بعض ایف آئی آرز واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.