5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرنے والے95جین کی شناختہو گئی
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…دنیا بھر سے17ممالک کے100سے زائد محقیقین نے46سے زائد مطالعوں کو زیرِ تحقیق رکھتے ہوئے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرنے والے95جین شناخت کرلیے ہیں۔ماہرین نے کم از کم سو کے قریب ایسے جین تلاش کرلیے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ کرکے دل کے عارضوں کا سبب بنتے ہیں۔طب کی دنیا میں ایک سنگِ میل کی سی حیثیت رکھنے والی اس تحقیق کے ذریعے سائنسدان دل کی ہر قسم کی بیماریوں کو شکست دینے کی امید ظاہر کررہے ہیں۔اس تحقیق میں ماہرین نے جینیاتی ردوبدل اور تغیر کا شکار ہونے والے وہ جین شناخت کیے ہیں جو بعدِ ازاں خون میں زائد چکنائی،چربی اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔سائنسی محقیقین کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ جین پر مزید تحقیق کے ذریعے ان کے کولیسٹرول بڑھانے اور گھٹانے کے نظام کو سمجھ کر دل کی بیماریوں کی روک تھام کرنے والی ادویات کی تیاری میں مدد ملے گی۔