تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا:241رقاصاؤں کا پاؤں کے پنجوں پر کھڑے ہو کر نیا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
نیو یا رک…سی ایم ڈی…نیو یا رک میں241 رقاصاؤں نے ایک منٹ سات سیکنڈ تک اپنے پا ؤں کے پنجوں پر مسلسل کھڑے ہو کر نیا عالمی ریکا رڈ قائم کر دیاہے۔اس ریکا رڈ کو قائم کر نے کیلئے 241رقاصاؤں نیویا رک کےCentralParkمیں جمع ہو ئیں اور قطا روں میں کھڑے ہو کر بیک وقت اپنے دونوں پا ؤں کے پنجوں پر جسم کو متواز ن رکھ کر ایک منٹ سات سیکنڈ تک ڈا نس کا خاصPoseبنا ئے کھڑی رہیں۔ ان رقاصاؤں کی اس منفرد کا وش کو گینز بک آف ورلڈ ریکا رڈ میں شا مل کر نے پر غوروغوض کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل یہی ریکا رڈ اسی انداز میں220رقاصاؤں نے قائم کیا تھا جسے نیویا رک کی 241رقاصاؤں نے ایک منٹ سات سیکنڈ میں سر انجا م دے کر توڑ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.