5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بچوں کے لئے 24 قیراط سونے کی سائیکل تیار کرلی گئی
جنگ نیوز -
زیورخ…سی ایم ڈی…سونے کا چمچہ لے کے پیدا ہونا توایک محاورہ ہے لیکن اب بچوں کے کھلونے بھی حقیقتاً سونے سے تیار کئے جارہے ہیں۔ ایک سوئس کھلونا ساز کمپنی نے حال ہی میں چھوٹے بچوں کے لئے تین پہیو ں پر مشتمل Tricycle تیار کی ہے جو سنہری رنگ کی ہے۔ اس دلچسپ ٹرائی سائیکل کا صرف رنگ ہی سونے جیسا نہیں بلکہ یہ حقیقتا ً سونے کی ہے کیونکہ اس پر 24 قیراط سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔