تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے65سال مکمل،تقریب میں امریکا کی شرکت

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز…جاپان کے شہرہیروشیما پرایٹم بم کی قیامت گزرے پینسٹھ سال مکمل ہوگئے۔ ٹوکیو میں یادگاری تقریب میں پہلی مرتبہ امریکا شرکت کررہا ہے۔عالمی امن کے پیامبرامریکا نے 6اگست 1945میں انسانی شہری آبادی پرایٹم بم کی قیامت برپا کی تھی۔ امریکا ایٹم بم استعمال کرنے والا واحد ملک ہے۔ پینسٹھ سال میں پہلی مرتبہ امریکا نے ہیروشیما پرایٹمی حملہ کی یادگاری تقریب میں شرکت کی زحمت کی ہے تاہم آج تک امریکا نے ایٹمی حملہ پرکسی قسم کی شرمندگی یا معذرت کا اظہار نہیں کیا ہے۔ہیروشیما کی سالانہ یادگار تقریب میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی شرکت کی ہے۔ یادگاری تقریب میں 75ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔ ہیروشیما پرایٹمی حملے میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد عام شہری لقمہ اجل بنے تھے۔ امریکی جنگی طیارہ بی ٹوئنٹی نائن نے لٹل بوائے نامی قیامت ہیروشیما کے باسیوں پرڈھائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.