5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی حکومت غیرقانونی مقیم پاکستانی ہندووٴں کو گرفتار کرے، اہلیان ناگ پور
جنگ نیوز -
ناگ پور…فارن ڈیسک…بھارتی شہر ناگ پور کے عوام نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی ہندووٴں کو گرفتار کیا جائے۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے شہر سے37بنگلا دیشی غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ان کارروائیوں کے بعد ناگ پور کے شہریوں میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے کہ پاکستان کے ہندو تارکین وطن کے خلاف بھی کارروا ئی عمل میں لائی جائے جو کسی متعلقہ دستاویز یا ویزے کے بغیر رہ رہے ہیں۔