تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

2009ء:دنیا بھر میں10999دہشتگردی کے واقعات،15ہزار ہلاکتیں

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…2009ء میں دنیا بھر میں10999دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں15ہزار کے قریب افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ امریکی اخبار’کرسچیئن سائنس مانیٹر‘کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے واقعات میں2008ء کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ القاعدہ اور اسلامی عسکریت پسند مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ اخبار نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ 2009ء میں 10999دہشت گردی کے واقعات ہوئے جب کہ 2006ء میں 14443ایسے واقعات رونما ہوئے جن کی بڑی وجہ عراق جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ تھا۔ 2009ء میں دہشت گردی کے واقعات گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے کم ہوئے۔دہشت گردی کے واقعات میں2009ء میں14971افراد ہلاک کردئیے گئے جب کہ 2006ء میں دہشت گردی کے واقعات میں23ہزار اموات ہوئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.