تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پر یا نکا چوپڑانے امیتا بھ بچن کو احساسِ کمتری میں مبتلا کر دیا

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…ویسے تو با لی ووڈ کے ادا کا ر اپنے ساتھی اداکا روں کی فنکا روانہ صلا حیتوں اور شہرت سے احساسِ کمتری میں مبتلا ہو تے ہیں لیکن 67سالہ ادا کا ر امیتابھ بچن 28سالہ نو جوان ادا کا رہ پر یا نکا چوپڑا کی فٹنس کو دیکھ کر احساسِ کمتری کا شکا ر ہو گئے ہیں۔امیتا بھ بچن اپنے بلا گ میں لکھتے ہیں کہ پر یا نکا چوپڑا کے ٹوئٹر اکا ؤنٹ میں ہمیشہ یہی جملہ لکھا ملتا ہے کہ وہ اس وقت جم میں ہیں اور ورزش کر رہی ہیں ۔امیتا بھ بچن پر یا نکا کی تعریف کر تے ہوئے مزید لکھتے ہیں کہ پر یا نکا کی فٹنس سے وہ اس قدر متا ثر ہیں کہ وہ بھی اب اپنے ایکسر سائز کے اوقات بڑھا دینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.