5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بائیسائیکل چلائیں اور ورزش کے مزے بھی لوٹیں
جنگ نیوز -
سان فرانسسکو…سی ایم ڈی…اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے خواہشمند افراد کو اب کسی خاص ورزش یا پارک میں دوڑنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے دو ڈیزائنرزBrent and BryanنےElliptiGo 8Sنامی ایسی بائیسائیکل ڈیزائن کی ہے جو ٹریڈ مِل جیسی خصوصیات کی حامل ہے اور انتہائی آرام دہ اور دلچسپ انداز میں ورزش جیسا کٹھن کام بھی باآسانی کرواسکتی ہے۔ایسے افراد جو روزانہ جِم جاکر کئی گھنٹوں خود کو مصروف رکھنے سے اُکتا چکے ہیں اب متحرکElliptical Trainerکے روپ میں اس بائیسائیکل سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔