تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

متاثرین کی مدد کیلئے ناجائزکمائی والوں کی دولت لوٹنا ہوگی، شہبازشریف

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان …وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اگر حکمران متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے نہیں اٹھے تو ملک میں خونی سیلاب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے تاریخی تباہی ہوئی ہے ۔متاثرین کی امداد کیلئے ناجائز ذرائع سے دولت لوٹنے والوں کی دولت لوٹنی ہوگی۔مخیر حضرات بے گھروں کے مکانات تعمیر کرانے میں پنجاب حکومت کا ساتھ دیں۔انکا کہنا تھا کہ ڈی جی خان کے سیلاب زدگان کیلئے2100 خیمے اور جام پور کے لئے 700 خیمے فوری طور پر مہیا کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کے ہونے والے نقصانات کی ایک ایک پائی کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب بھی کھڑے نہ ہوئے تو ملک میں خونی انقلاب آنے سے کوئی نہیں ورک سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.