5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جولیا روبرٹس نے ہندو مذہب اختیا ر کر لیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہا لی ووڈ کی صفِ اول کی ادا کا رہ جو لیا روبرٹس (Julia Roberts)نے ہندو مذہب اختیا ر کر لیا ہے۔42سا لہ جو لیا روبرٹس کااس بارے میں کہنا ہے کہ اب وہ عملی طو ر پر ایک ہند ومذہب کی پیرو کا ر ہیں اور با قا عدگی سے اپنے شوہر اور تین بچوں کے ہمراہ مندر جا کر عبا دت بھی کر تیں ہیں۔پیدائشی طور پر ایک عیسا ئی گھرانے سے تعلق رکھنے والی جو لیا روبرٹس طویل عرصے سے ہندو مذہب میں دلچسپی رکھتیں تھی اور اب حتمی طو ر پر انھوں نے ہندو مذہب قبول کر کے عا م اعلا ن کر دیا ہے۔جو لیا روبرٹس اپنی نئی ہا لی ووڈ فلمEat,Pray,Loveمیں بھی ایک ایسی ہی خاتون کا کر دار ادا کر رہی ہیں جو ہندو روحانیت کے ذریعے اپنے آپ کو جا ننے کی کو شش کر رہی ہے۔