تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برمنگھم ٹیسٹ کا آج سے آغاز، کنیریا اور کامران اکمل ٹیم سے باہر

جنگ نیوز -
برمنگھم …پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان4 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے ایجبسٹن میں شروع ہو رہا ہے،پہلے ٹیسٹ میں شکست کھانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،نائب کپتان و وکٹ کیپر کامران اکمل اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کی جگہ ذوالقرنین حیدر اور سعید اجمل ٹیم کا حصہ ہونگے۔شائقین کرکٹ نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم ٹیسٹ جیت کر قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دینا چاہئے۔دوسری جانبسلمان بٹ پرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کا زخم مزید گہرا نہیں ہونے دے گی۔ برمنگھم میں گزشتہ چند دن سے بارش ہو رہی ہے آئندہ چند دن مزید بارش کی پیشگوئی ہے، ابرآلود موسم میں بولروں کے لئے صورتحال سازگار ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہاں6 ٹیسٹ ہوئے ہیں، پاکستان کو یہاں کامیابی نہ مل سکی۔ 1992ء میں دونوں کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں11 وکٹیں لینے والے جیمز اینڈرسن کیریئر کا50 واں ٹیسٹ کھیلیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.