5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ماہ رمضان:یوٹیلیٹی اسٹورزپرہر خاندان کو کم از کم 5کلوچینی تک ملے گی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عارف کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مختلف اشیا خوردونوش رعایتی قیمت میں فراہمی کیلئے3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عارف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اس بار ہر خاندان کو کم سے کم چینی 5 کلو تک دی جائیگی جو مارکیٹ سے رعایتی نرخ پر دستیا ب ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ اگر اسٹورز پر معیاری اشیا نہ ہوتی تو لوگوں کی لمبی قطاریں نظر نہیں آتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر وافر مقدار میں اشیا فراہم کی جارہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہوسکے۔