تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قدیم روایات سے تعلق رکھنے والاکانوں کی کھینچا تانی کا انوکھا کھیل

جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…پنجہ لڑانا یا ٹگ آف وار جیسے کھیلوں کے بارے میں دنیا بھر کے کم و بیش سب ہی افراد جانتے ہونگے تاہم Ear Pullاسی انداز کا ایک ایسا کھیل ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں۔Ear Pullشمالی امریکہ کے اسکیمو باشندوں کا روایتی کھیل ہے جس میں حریف اپنے کانوں کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس کھیل میں دو کھلاڑی آمنے سامنے بیٹھ جاتے ہیں اور ان کی ٹانگیں ایک دوسرے کے ساتھ جکڑ دی جاتی ہیں جبکہ ان کے کانوں کو ایک سُتلی کی مدد سے ملا دیا جاتا ہے۔ریفری کے سگنل دینے پر دونوں حریف ایک دوسرے کے کان کو کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک حریف کے جھک جانے یا کان سے رسی نکل جانے کی صورت میں دوسرے کو فاتح قرار دے دیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.