تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ہاکی گول کیپر سلمان اکبر کی کامن ویلتھ گیمز سے ریلیز کرنیکی درخواست

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر سلمان اکبر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ انہیں کامن ویلتھ گیمز سے ریلیز کردیاجائے تاکہ وہ ہالینڈ میں لیگ ہاکی کھیل سکیں۔پاکستان ہاکی ٹیم کے گول کیپر سلمان اکبر کا ہالینڈ کے کلب سے دوسال کامعاہدہ ہے،کلب نے انہیں فوری طلب کیا ہے۔ خود سلمان اکبربھی لیگ کوکامن ویلتھ گیمزپرترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے اجازت مانگی ہے کہ انہیں کامن ویلتھ گیمز کیلئے ریلیز کیا جائے۔البتہ نومبرمیں ڈچ کلب انہیں ایشین گیمز کیلئے ریلیزکردیگا،پاکستان ہاکی فیڈریشن انہیں اب تک کوئی جواب نہیں دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.