تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حامد کرزئی کی کرپشن تحقیقات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… افغان صدر حامد کرزئی کی کرپشن تحقیقات پر کنٹرول حاصل کرنے کے مسئلے پر امریکا سخت تشویش کا شکار ہے۔افغان صدر کے نزدیک تحقیق کار افغان آئین سے تجاوز کر رہے ہیں۔امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق اوباما انتظامیہ کے حکام اس بات پر تشویش کا شکار ہیں کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی امریکا کیحمایت سے جاری کرپشن کی تحقیقات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر کرزئی کی یہ کوشش گزشتہ برس صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے بعد افغان امریکا تعلقات میں ایک بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ اور یہ بحران اربوں ڈالر کی امریکی امداد کی کانگریس سے منظوری کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔یہ تشویش اس وقت سامنے آئی جب حامد کرزئی نے اینٹی کرپشن کے دو یونٹوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا جو رشوت اور کرپشن کی وجہ سے کئی حکومتی حکام کی گرفتاری میں ملوث ہیں۔کرزئی نے کہا کہ تحقیق کار افغان آئین سے تجاوز کر رہے ہیں


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.