تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

روسی وزیرِ اعظم ولادیمیر پیوٹن نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی

جنگ نیوز -
ماسکو…سی ایم ڈی…روس کے وزیرِ اعظم ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں خشک سالی کے باعث 20فیصد گندم کی کاشت متاثر ہونے کے بعدگندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔گندم کی برآمدات کے حوالے سے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل روس نے قحط سالی کے باعث گندم کی فصلیں متاثر ہونے کے بعد عوام کے لیے قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظریہ پابندی عائد کی ہے۔اس پابندی کا اطلاق15اگست سے 31دسمبر تک کے لیے کیا گیا ہے تاہم پابندی کی میعاد کو 2011تک بڑھانے کے لیے روس اس سال تیار ہونے والی فصل کا انتظار کرے گا۔تجزیہ نگاروں کے مطابق روس کی جانب سے گند م کی برآمد پر پابندی سے ناصرف امریکہ اور یورپی ممالک میں روٹی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا بلکہ اس اطلاق سے سب سے زیادہ بوجھ مشرقِ وسطیٰ ،افریقہ اور ایشیا کے چند ممالک میں دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ جہاں ایک طرف روس کے وزیرِ اعظم نے اپنے ملک کے باشندوں کی ممکنہ مشکلات اور پریشانیوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے وہیں دوسری طرف ہمارا ملک پاکستان بھی ہے جہاں گندم کی قلت کے بعد عوام آٹے کے حصول کے لیے ترستی نظر آئی تاہم حکمرانِ بالا نے گندم کی برآمدات روکنے اور ملکی عوام کو فائدہ پہنچانے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.