تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ کشمیر: سیلاب سے60افراد ہلاک ،سیکڑوں زخمی ، درجنوں لاپتہ

جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے60افراد ہلاک ،سیکڑوں زخمی اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر سیاحتNawang Rigzin Jora نے بتایا کہ سیلابی ریلا لداخ میں رات کے وقت داخل ہواجب لوگ سوئے ہوئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے مختلف دیہات میں60افرادہلاک اور تقریباً200زخمی ہیں ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں ۔ ہائی ویز کا کچھ حصہ زیر آب آنے سے لداخ کا سری نگر اور منالی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔حکام کے مطابق لداخ منالی روڈ پر کچھ لوگوں کے پھنس جانے کی اطلاع ہے ۔سیلاب سے مکانات ،سرکاری عمارتوں اور لداخ ایئرپورٹ کوبھی نقصان پہنچنے سے پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کرلیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.