5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بہاولپور:پنجابی طالبان کا کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار
جنگ نیوز -
بہاول پور…بہاولپور میں کالعدم تنظیم پنجابی طالبان تحریک جنوبی پنجاب کے کمانڈر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے دو مشتبہ افراد کو قیمتی اشیا اور سونے کے زیورات سمیت گرفتار کیا،ان افراد سے جب تفتیش کی گئی تو ان کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے نکلا۔پولیس اور خفیہ ادارو ن نے ان سے مزید تحقیقات کیں تو ایک شخص کا نام محمد سعید عرف عبد الرحیم عرف طلحہ سے شناخت کیاگیا جو کہ جنوبی پنجاب میں کالعدم پنجابی طالبان تحریک جنوبی پنجاب کا کمانڈر شناخت کیاگیا ،یہ شخص ملتان کا رہنے والا ہے اس نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت محمد اجمل سے ہوئی یہ اوچ شریف کا رہنے والا ہے ۔یہ جنوبی پنجاب طالبان تحریک کے دہشت گردوں کو پنا ہ مہیا کرتا تھا اور دیگر سہولیات فراہم کرتا تھا۔پولیس اور خفیہ ادارو نے ان دونوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ،ان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔