5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی ولاہور اسٹاک: قواعد کی خلاف ورزی پر بروکرز کو نوٹس
جنگ نیوز -
کراچی …سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے کراچی اور لاہور اسٹاک ایکس چینجز کے کچھ بروکرز کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر انتباہی جاری کردیئے۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردی اعلامیے کے مطابق یہ وارننگ نوٹسز کراچی کے 27 بروکرز اور لاہور اسٹاک ایکس چینج کے 7 بروکرز کو جاری کیے گئے ہیں جن پران سائیڈ ٹریڈنگ، حصص کی موجودگی کے بغیر فروخت کرنے اور واش ٹریڈنگ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔