5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوشہرہ، بحرین اور سوات میں ججوں نے کھلے میدان میں عدالتیں لگالیں
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ، بحرین اور سوات میں سیلاب کے باعث عدالتی ریکارڈ مکمل طور پر تباہ جبکہ نوشہرہ میں ججوں نے کھلے میدان میں عدالتیں لگا دی ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار مصدق حسین گیلانی نے جیونیوز کو بتایا کہ نوشہر ہ ، بحرین اور سوات میں سیلاب کے باعث عدالتوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں سیلاب کا پانی عدالتوں کی عمارتوں میں داخل ہوگیا تھا۔ جس سے عدالتی ریکارڈ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ رجسٹرار نے بتایا کہ نوشہرہ میں عدالتیں عمارت کی دوسری منزل پر قائم کی گئی ہیں۔ دوسری طرف نوشہرہ کے سول جج عاصم ریاض نے جیونیوز کو بتایا کہ عدالت کے احاطے میں کھلے میدان میں عدالت قائم کردی گئی ہے۔