تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستانی نژاد انسٹرکٹر پاکستانی کمپنی کو بلیک میل کرنے کے جرم میں جیل ہو گئی

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…پاکستانی نژاد ڈرائیونگ انسٹرکٹر کو پاکستان کی ایک آئل کمپنی کو بلیک میل کرنے کے جرم میں18ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد ڈرائیونگ انسٹرکٹر نصرت حسینجو برطانیہ میں رہائش پزیر ہے اس نے پاکستان کی دیوان پٹرولیم کو بلیک میل کیا،اس نے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرکے دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ اسے80کروڑ پاوٴنڈ ادا کرے ۔12 برس سے لنکاشائر میں رہنے ولاے نصرت حسین موبائل فون کے ذریعے کمپنی کو2009میں 2فروری سے11مئی تک مسلسل دھمکی آمیز کالیں اور ایس ایم ایس کیے۔مبینہ ملزم کے بارے عدالت کو بتایا گیا کہ اس کا پاکستان کے کسی بھی سیاسی فرد سے تعلق نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.