5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکہ میں اسکو ل بس کو جیٹ طیا ر ے میں تبدیل کردیا گیا
جنگ نیوز -
میامی…سی ایم ڈی…امریکہ کے ایک اسکو ل بس ڈرائیور نے اپنی بس میں جیٹ طیار ے کا انجن لگا کر اسے دنیا کی تیزرفتار ترین اسکو ل بس میں تبدیل کر دیا ہے۔جیٹ طیا رے کی مانند ہی آگ چھو ڑتی یہ گا ڑی367 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دو ڑ سکتی ہے اور اس سے نکلنے والے شعلے اسّی فٹ دور تک جاتے ہیں ۔ تینتالیس(43)سالہ Stender نے یہ گاڑی مکمل طور پر خو د تیار کی ہے اور وہ کینیڈا اور جنو بی امریکہ میں بھی اس کے مظاہرے پیش کر چکا ہے ۔