5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے اکثرمقامات پر مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کشمیر، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں104 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، خان پور میں49، بالاکوٹ36، کاکول32، سیدو شریف27، رحیم یارخان25، سکھر9، مظفرآباد میں15، اسلام آباد میں16، گڑھی دوپٹہ13، مری8، ژوب ، منگلا7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ امکان ہے کہ بالائی پنجاب ، بالائی سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے ۔اس کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوااور بالائی سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں بھی آئندہ2 روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔