تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

جنگ نیوز -
برمنگھم … پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہاہے۔برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جارہیٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج پاکستانی اسکواڈ میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں۔ نائب کپتان ووکٹ کیپر کامران اکمل کی جگہ ذوالقرنین حیدر اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کی جگہ سعید اجمل پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.