تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

منچھر جھیل آلودگی کیس: افسران کو جھیل کا جائزہ لینے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے منچھر جھیل میں آلودگی کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں متعلقہ اعلیٰ حکام کو اس جھیل پر جاکر حالات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، عدالت نے پاکستانی بچوں کی عرب ممالک کو اسمگلنگ کے مقدمہ میں متاثرین کو معاوضہ رقوم کی تقسیم نا ہونے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے منچھر جھیل کیس کی سماعت کی ، عدالت کو بتایا گیا کہ چیف سیکریٹری سندھ ، سیلاب متاثرین کو امداد کی سرگرمیوں کے باعث نہیں آسکے جبکہ چیئرمین واپڈا ، رخصت پر بیرون ملک گئے ہیں ، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ منچھر جھیل کے50 ہزار افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہوکر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور افسران بیرون ملک گئے ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کہ کہ عدالت میں رپورٹ دینے سے قبل چیف سیکریٹری سندھ اور چیئرمین واپڈا ایک بار منچھر جھیل جاکر حالات کا خود جائزہ لیں ، جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا کہ ان افسروں کو وہاں لے جاکر اسی جھیل کا پانی پلانا چاہئے، اسی عدالتی بنچ نے کیمل جوکی کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ متاثرہ810 بچوں کو فی بچہ ایک ہزار ڈالر معاوضہ کی رقوم تقسیم نہیں ہوسکیں ، اس پر عدالت نے سیکریٹری اوورسیز اور پنجاب کے سیکریٹری چائلد پروٹیکشن بیورو اور سیکریٹری داخلہ سے وجوہات طلب کرلیں جبکہ ایف آئی اے کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی جامع تفصیلات عدالت کو پیش کرے،مقدمہ کی مزید سماعت14 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.