5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آمدرمضان : چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری، فی کلو70روپے سے تجاوز
جنگ نیوز -
کراچی …شوگر ملز مالکان نے چینی کی فی کلو قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ کردیا اور جیسے جیسے رمضان کی آمد قریب ہورہی ہے قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، ریٹیل مارکیٹ میں چینی70 روپے فی کلو سے تجاوز کرگیا۔ماہ رمضان کی آمد آمد اور گزرتے دن بے لگام چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے، انڈسٹری ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی کی قیمت1 روپے اضافے کے ساتھ67 روپے فی کلو کردی گئی۔ہول سیل ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ کراچی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوگیا اور اب یہ68روپے فی کلو ہوگئی ہے۔دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی کی قیمت میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں یہ70 روپے فی کلو تجاوز کرجائیگا۔اور یوں رمضان کے دوران عوام کو میٹھے شربت کیلئے مہنگی قیمت ادا کرنی پڑیگی۔