تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صفوت غیور پر خودکش حملہ کرنے والے کی تصاویر جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور پولیس نے شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور پر خودکش حملہ کرنے والے حملہ آور کی تصاویر جاری کردی ہیں۔خودکش حملہ آور کی تین تصاویر جاری کی گئی ہیں۔تصاویر میں حملہ آور کی شکل صاف دکھائی دے رہی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر سولہ سے سترہ سال کے درمیان ہے اور اس کی ہلکی مونچیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق حملہ آورکا تعلق پشاورسے نہیں ہے اور شکل سے خودکش حملہ آور قبائلی علاقوں کا لگتا ہے۔بدھ کے روز ایف سی چوک میں کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اور انکا گن مین شہید ہوگئے تھے،واقعے میں دوشہری بھی شہید ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.