تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گھوٹکی میں سیلاب دولہا،دلہن میں حائل، شادی میں تاخیر

جنگ نیوز -
گھوٹکی…گھوٹکی میں ایک جانب جہاں لوگ خطرناک سیلاب سے ہونیوالی ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں وہیں ایک دلہن کو اپنے دولہا کا انتظار ہے جو سیلابی ریلے میں پھنسا ہوا سارے باراتی دولہے کی باحفاظت آمد کی دعائیں کررہے ہیں۔گھوٹکی کے سیلاب میں پھنسے میر بہر قبیلہ قادر پورلوپ بند پرپریشانی کے عالم میں ہے۔اسحاق میربہر اوردخترجندوکی شادی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں کہ سیلاب آگیا اور لڑکی والے جہیز کا سامان بچا کر بند پر پہنچ گئے ۔دوسری جانب دولہا اسحاق میراپنے گھر والوں کو بچاتے بچاتے گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں سیلاب میں پھنسا ہوا ہے ۔یہاں لڑکی والے نہ کوئی گیت گارہے ہیں اور نہ شہنائیاں ہیں ۔صرف دعائیں مانگی جارہی ہیں تاکہ دولہا کی محفوظ آمد ہوسکے۔ لڑکی والوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہماری مدد کرے تاکہ بخیروعافیت شادی خانہ آبادی اپنے انجام کو پہنچ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.