تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صوابی:پولیس کی فائرنگ سے تین مظاہرین جاں بحق، دس زخمی

جنگ نیوز -
صوابی…صوابی کے علاقے ٹوپی میں پولیس کی مشتعل مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق مظاہرین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔جاں بحق ہونیوالوں کے نام حامد، سبحان اور مراد بتائے جاتے ہیں۔مظاہرین کی ہلاکت کے بعد مشتعل ہجوم نے واپڈا کے دفتر کو آگ لگا دی ہے اور مسلح افرادسڑکوں پر نکل آئے ہیں اورجگہ جگہ روڈ بلاک کرکے سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب نعشیں اور زخمیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق کوٹہ سے بتایا جاتاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.