تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طیارہ حادثہ: ڈی این اے رپورٹ ملنے پر میتیں ورثاء کے حوالے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سانحہ مارگلہ میں جاں بحق افرادکی ناقابل شناخت میتوں کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوناشروع ہوگئی ہیں جس کے بعد میتوں کوورثاکے حوالے بھی کیاجارہاہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود جمال نے جیونیوز کوبتایاہے کہ طیارہ حادثہ کی ناقابل شناخت میتوں میں سے30کے ڈی این اے نمونے ملے ہیں ، جبکہ26کی میچنگ ہوگئی ، چارکی میچنگ جاری ہے۔ 27 جولائی کو پیش آنیوالے طیارہ حادثہ میں جہاز کے عملہ سمیت تمام152 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، ان میں سے کئی میتوں کو ابتدائی شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا تھا جبکہ باقی ناقابل شناخت میتوں کو سرد خانے میں رکھ کر ورثا سے ان کی ڈی این اے نمونوں سے تصدیق اور شناخت کاعمل شروع کردیاگیاتھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.