5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
موت سے نہیں ڈرتا، سیلاب زدگان کی خاطر گھر نہیں بیٹھوں گا ، امیرہوتی
جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ وہ موت سے ڈرنے والے نہیں۔ سیلاب زدگان کی امداد کی خاطر گھر نہیں بیٹھیں گے۔وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منڈا ہیڈ ورکس گئے ۔ ان کے ساتھ سینئر وزرا بشیر احمد بلور، رحیم داد خان اور وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین بھی تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر منڈا ہیڈ ورکس سے نکالے گئے نہروں کا رابطہ بحال ہوجائے گا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد ان کی اولین ترجیح ہے۔ خوراک اور خیمے ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ وہ موت سے ڈرنے والے نہیں۔ اگر وہ گھر بیٹھ جائیں تو سیلاب زدگان کی امداد کون کرے گا۔