5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاڑکانہ: عاقل آگانی لوپ بند پر پانی کے دباؤ میں بتدریج اضافہ
جنگ نیوز -
لاڑکانہ …لاڑکانہ میں عاقل آگانی لوپ بند پر پانی کے دباؤ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔یہاں سے پانچ لاکھ کیوسک سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ آب پاشی کے اہلکار ،رینجرز اور پاک فوج کے جوان بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں ۔ کچے کا پچاس فیصد علاقہ زیر آب آچکا ہے۔15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو، رکن قومی اسمبلی نضیر بگیو اور دیگر شخصیات نے حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کے مطابق حفاظتی بندوں کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ پرانا آباد حفاظتی بند کے قریب لاڑکانہ خیرپور پل کے نیچے پانی کا بہاؤ جاری ہے۔