تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیرہ غازی خان: شہبازشریف کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

جنگ نیوز -
مظفر گڑھ …وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث بادلوں میں گھر گیا جسے فوری طور پر ڈیرہ غازی خان میں مظفر گڑھ روڈ پر اتار لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب جب ڈیرہ غازی خاں سے شیڈول کے مطابق کوٹ مٹھن کیلئے روانہ ہوئے تو وہاں موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو واپس لانا پڑا۔ہیلی کاپٹر کو ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ پر بھی لینڈنگ کی اجازت نہ ملی جس پر اسے مظفر گڑھ روڈ پر اتارا گیا۔حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.