5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حکومت کی جانب سے زکوة کٹوتی کیلئے29350 روپے نصاب مقرر
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت نے بینک کھاتوں سے زکوة کٹوتی کے لئے29 ہزار350 روپے نصاب مقرر کیا ہے۔بینکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ حکومت کے ڈائریکٹریٹ برائے زکوة نے رمضان المبارک میں بینک کھاتوں سے کٹوتی کے لئے29 ہزار350 روپے مقرر کیا ہے۔ یکم رمضان کو کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں29 ہزار350 روپے یا اس سے زائد رقم جس کسی بھی بچت کھاتے میں موجود ہوگی اس پر ڈھائی فی صد زکوة کی کٹوتی کی جائے گی، وہ اکاؤنٹ ہولڈرز جنہوں نے شعبان سے قبل زکوة ڈیکلریشن جمع کرادیا ہے ان کے کھاتوں سے کٹوتی نہیں کی جائے گی۔