تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، اسپل وے کھلے رکھنے کافیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مری اور اس کے گردونواح میں مسلسل بارشوں سے اسلام آباد میں واقع راول ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپل وے کھلے رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر رورل حسین بہادر نے جیونیوز کو بتایاہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح17 سو50 فٹ تک برقرار رکھنے کیلئے ، ڈیم کے اسپل وے ہفتے کی صبح تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اسپل وے گیٹ دو فٹ گرائے گئے ہیں اورڈیم میں پانی کی آمدمزیدبڑھنے پرانہیں مزیدبھی کھولاجاسکتاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث نالہ کورنگ کے کنارے واقع شکریال، کورال ، ترلائی اور سواں کی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.