5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ ،موسم سہانا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم سہانا ہوگیا ۔پچھلے چند روز سے لاہور میں موسم خشک اور گرم چلا آ رہا تھا لیکن آج موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں100 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔رحیم یار خان میں25 ملی میٹر،مظفر آباد میں15 ملی میٹر،مری میں8 ،سکھر میں9 خانپور میں49 ،بالاکوٹ میں36 اور کاکول میں32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔